ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناسک میں سخوئی طیارہ حادثہ کا شکار، سیٹ اجیکٹر سے باہر نکلے دونوں پائلٹ

ناسک میں سخوئی طیارہ حادثہ کا شکار، سیٹ اجیکٹر سے باہر نکلے دونوں پائلٹ

Thu, 28 Jun 2018 00:19:27    S.O. News Service

ممبئی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ناسک میں ایئر فورس کا جیٹ سخوئی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو پائلٹ سوار تھے۔ حالانکہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ۔ملی جانکاری کے مطابق ،تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

واضح ہو کہ ناسک سے گزر رہے جیٹ سخوئی طیارے نے اپنا توازن کھو دیا اور گورٹھان گاؤں کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثہ سے فورا پہلے پائلٹ سیٹ اجیکٹر کے ذریعے باہر نکل گئے تھے جس سے ان کی جان بچ گئی۔ ہندوستانی ایئر فورس کی جانب سے حادثے کی جانچ جاری ہے۔


Share: